شکیب الحسن روہنگیامسلمانوں کی مدد کیلئے میدان میں آگئے
ڈھاکہ (سپورٹس ڈیسک ) بنگلہ دیش کے آل راﺅنڈر شکیب الحسن روہنگیا مسلمانوں کی مدد کرنے کیلئے میدان میں آگئے ۔ شکیب الحسن نے گزشتہ روز روہنگیا مسلمانوں کے کیمپ کا دورہ کیا اور بچوں ‘خواتین اور مرد وں سے ملاقات کی ۔ انہوں نے کیمپوں میں ان کے مسائل سنے اور مزید امداد کا یقین دلایا ۔ انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ میانمار سے متاثرہ مسلمانوں کی مدد کیلئے میدان میں آئیں ۔ شکیب الحسن یونیسیٹ کے خیر سگالی سفیر بھی ہیں ۔انہوںنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں کیمپوں میں مقیم مسلمان بھائیوں کی تکالیف کا اندازہ لگایا ہے ۔ بپنہت سے ممالک نے امداد کا اعلان کیا ہے مگر سب کو اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔بنگلہ دیش مسلمان بھائیوں کی امداد کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہاہے لیکن اس کے باوجود ان کو بہت زیادہ مدد کی ضرورت ہے ۔یہاں بہت سے بچے اور خواتین بھی ہیں جن کو امداد کی ضرورت ہے ۔یونیسیف رپورٹ کے مطابق 4لاکھ 36ہزار روہنگیا مسلمان ہجرت کر چکے ہیں ۔مجھے امید ہے دنیا بھر کے لوگ یونیسیف کے جھنڈے تلے امداد میں پیش پیش ہونگے ۔