امریکہ: 24 گھنٹوں کے دوران فائرنگ کے واقعات میں 21 افراد ہلاک‘42زخمی
واشنگٹن (اے پی پی) امریکہ میں 24 گھنٹوں کے دوران فائرنگ کے واقعات میں کم سے کم21 افراد ہلاک اور 42 زخمی ہو گئے۔ارنا نیوز ایجنسی کے مطابق فائرنگ کے اعداد و شمار جمع کرنے والے امریکی مرکز کے مطابق گزشتہ 24گھنٹے کے دوران مختلف ریاستوں میں فائرنگ کے 63 واقعات ریکارڈ کیے گئے۔فائرنگ کے سب سے زیادہ واقعات فلوریڈا، کنٹکی، ٹیکساس اور الی نوائے میں پیش آئے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فائرنگ سے کم سے کم 21 افراد ہلاک اور42 زخمی ہوئے۔