• news

عمران خان کیخلاف الیکشن کمشن میں توہین عدالت کیس کی سماعت آج ہو گی

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) الیکشن کمشن میں پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت آج (پیر) کو ہوگی۔ الیکشن کمشن نے عمران خان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے تھے جس کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے پی ٹی آئی نے حکم امتناع حاصل کر لیا ہے کیس پر مزید کارروائی آج دوبارہ ہوگی۔ چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا خان کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ تحریک انصاف کے رہنما اکبر ایس بابر کی درخواست کی مزید سماعت کرے گا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے اس حکم کو معطل کر دیا تھا، عمران خان کو ہدایت کی تھی کہ وہ الیکشن کمشن کی طرف سے جاری شوکاز نوٹس کا جواب دیں۔

ای پیپر-دی نیشن