چودھری نثار کیخلاف چیئرمین نادرا کا عدالتی بیان سپریم کورٹ میں چیلنج
اسلام آباد (وقائع نگار) سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے خلاف چیئرمین نادرا عثمان یوسف مبین کے عدالتی بیان کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے ڈپٹی چیئرمین نادرا سید مظفر علی کی درخواست پر عدالت عظمیٰ کا دو رکنی بنچ جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں کیس کی آج سماعت کرے گا۔ درخواست گزار سید مظفر علی شاہ نے لاہور ہائی کورٹ کے اس فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے جس میں انکی معطلی احکامات جاری کیے گئے تھے۔ درخواست گزار میں موقف اختیار کیا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے انہیں سنے بغیر اور مقدمے کو ازخود کیس میں تبدیل کرکے فیصلہ جاری کیا جو عدالت عالیہ کے اختیار سے تجاوز ہے۔