وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا‘ دورہ امریکہ پر اعتماد میں لیں گے
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل26 ستمبر 2017 ء کو طلب کر لیا ہے، وزیراعظم کابینہ کے ارکان کو اپنے دورہ امریکہ اور میاں نواز شریف سے ملاقاتوں کے بارے میں اعتماد میں لیں گے۔ وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو شام سات بجے ہوگا۔