• news

یورپی یونین عالمی موسمیاتی تبدیلیوں بارے پیرس معاہدہ پر قائم ہے: سفیر ژان فرانسو

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) پاکستان میں یورپی یونین کے سفیر ژان فرانسو کوتاں نے کہا ہے کہ یورپی یونین عالمی موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق پیرس سمجھوتے پر قائم ہے۔ یورپی یونین کے سفیر نے کہا کہ پیرس سمجھوتے پر یورپی یونین کے ممالک عملدرآمد بھی کریں گے۔ یورپی یونین کے سفیر گزشتہ روز یہاں یورپی یونین اور ڈبلیو ڈبلیو ایف کی طرف سے ماحول کو بہتر بنانے کے لئے ’کلائمیٹ ڈپلومیسی‘ کے سلسلے منعقدہ ایک واک کے شرکاء سے خطاب کر رہے تھے۔ یورپی یونین کے سفیر نے کہا کہ ماحول بہتر بنانے کے سلسلے میں ہونے والے پیرس سمجھوتے کے تحت 2030 ء تک کاربن کے اخراج کی سطح چالیس فیصد تک کی جائے گی۔ یورپی یونین کے سفیر نے کہا کہ یورپی یونین موسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف جدوجہد میں پرچم تھامے ہوئے دنیا کی قیادت کر رہا ہے۔ واک کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈبلیو ڈبلیو ایف کے ڈائریکٹر جنرل حماد نقی خان نے کہا کہ دنیا میں موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کے بارے شعور عام کرنے کی ضرورت ہے۔

ای پیپر-دی نیشن