یو اے ای کی فاطمہ بنت مبارک کیلئے ایجنٹ آف چینج کا ایوارڈ
اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے کوششوں پر اقوام متحدہ کی طرف سے متحدہ عرب امارات کی فاطمہ بنت مبارک کو ’’ایجنٹ آف چینج‘‘ کا ایوارڈ دیا گیا۔ فاطمہ کو صنفی مساوات اور خواتین کو بااختیار بنانے پر قابل ستائش کوششوں پر یہ ایوارڈ دیا گیا ہے۔