• news

چیئرمین پنجاب پبلک سروس کمشن لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد اکرم ریٹائر ہو گئے

لاہور (آن لائن) چیئرمین پنجاب پبلک سروس کمشن لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد اکرم ریٹائر ہو گئے۔ سجاد اکرم 3 سال تک پنجاب پبلک سروس کمشن میں بطور چیئرمین خدمات سرانجام دیتے رہے۔ کمشن نے نئے چیئرمین کیلئے درخواست 11 روز قبل حکومت پنجاب کو بھجوا دی تھی۔ پنجاب حکومت کی جانب سے تاحال چیئرمین کی تقرری عمل میں نہیں لائی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن