دہشت گردی کے سہولت کاروں کو ہر صورت روکنا ہو گا: بحرینی وزیر خارجہ
نیویارک(آن لائن)خلیجی ریاست بحرین کے وزیر خارجہ خالد بن احمد آل خلیفہ نے کہا ہے دہشت گردی کی مالی معاونت کرنے والے ممالک اور افراد کو ہر صورت میں روکنا ہو گا۔ اگر یہ لوگ باز نہ آئے تو دہشت گردی کے ناسور پر قابو پانا مشکل ہے۔نیویارک میں جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ "دنیا کو ایسے بدمعاش ممالک نہیں چاہئیں جو نفرت اور افراتفری کو پھیلانے کی سازشیں کریں۔ عالمی برادری کو دہشت گردی کی معاونت کرنے والے ممالک کو تنہا کرنے کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنا ہوں گی۔