• news

کہا تھا شیر آئے گا، سارا پاکستان دیکھے گا: مریم اورنگزیب

اسلام آباد (اے این این) اطلاعات و نشریات کی وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نوازشریف نے ہمیشہ آئین اور قانون کا احترام کیا ہے،کہا تھا شیر آئے گا،شیر آئے گا اور سارا پاکستان دیکھے گا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہاکہ شریف خاندان نے مقدمات میں قانون کی پاسداری کی مثال قائم کی اورعدالتی فیصلے کیخلاف آئینی اور قانونی راستہ اختیار کیا ۔انہو ں نے کہا کہ منی لانڈرنگ سے اقامے پر ختم ہونیوالے کیس پرقوم سوال کررہی ہے،عدالت میں کرپشن کیخلاف نعرے لگانے والے خود مفرورہیں۔ انہوں نے کہا کہ چارسال میں اداروں کو کمزور کرنے کے علاوہ عمران نے اور کچھ نہیں کیا،چیئرمین تحریک انصاف اداروں کی تضحیک کرتے ہیں ،عمران صاحب عدالتوں سے بھاگتے اور پھر معافی مانگتے ہیں۔وزیر مملکت نے کہا کہ شریف خاندان کوہر پاکستانی شہری کی طرح تمام قانونی حقوق حاصل ہیں، ان کے قانونی اور بنیادی حقوق کا خیال رکھنا ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن