• news

سعودی عرب نے پاکستانی عمرہ زائرین کی بائیو میٹرک تصدیق لازمی قرار دیدی

لاہور ( امریز خان/ دی نیشن رپورٹ) سعودی عرب نے پاکستان سے عمرہ زائرین کی بائیو میٹرک تصدیق لازمی قرار دے دی ہے۔ وزارت مذہبی امور کے ذرائع نے دی نیشن کے سامنے اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزارت کو سعودی سفارتخانہ سے ایک لیٹر موصول ہوا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سعودی وزارت خارجہ نے ریاض سے احکامات جاری کئے ہیں کہ اگلے ماہ سے عمرہ کے لئے آنے والے پاکستانی زائرین کی بائیو میٹرک تصدیق ضروری قرار دی گئی ہے۔ اس بائیومیٹرک تصدیق کی فیس بھی وصول کی جائے گی جس کی رقم کا تعین کا فیصلہ ابھی نہیں کیا گیا ہے۔ ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن پاکستان نے اپنے ممبران کو فیصلہ سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کے اس فیصلہ سے نہ صرف عمرہ زائرین کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوجائے گا بلکہ ملکی سکیورٹی کو بھی خطرہ لاحق ہونے کا اندیشہ ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن