• news

ملتان: دھڑ جڑے جڑواں بچے چلڈرن کمپلیکس میں داخل، چھوٹے بچے کی حالت تشویشناک ہے: ڈاکٹرز

ملتان (نمائندہ خصوصی) چلڈرن کمپلیکس میں دھڑ جڑے جڑواں بچے داخل کروائے گئے ہیں۔ ایک بچے کا چہرہ دوسرے بچے کے پیٹ اور چھاتی سے دائیں طرف سے جڑا ہوا ہے۔ چھوٹے بچے کی ایک ٹانگ ہے۔ محلہ طوطل پورہ ملتان کے رہائشی میونسپل کارپوریشن کے ملازم مشتاق کی اہلیہ کے ہاں جڑواں بچے پیدا ہوئے ہیں جنہیں آکسیجن کی کمی اور دیگر طبی پیچیدگیوں کے سبب چلڈرن کمپلیکس میں داخل کروایا گیا ہے۔ ان بچوں کے مختلف تشخیصی ٹیسٹ ایکوکارڈک گرافی‘ سی ٹی سکین چیسٹ وغیرہ کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تاکہ بچوں کو آپریشن کے ذریعے علیحدہ کرنے کے بارے میں فیصلہ کیا جا سکے۔ 

ای پیپر-دی نیشن