• news

صرف لائسنس یافتہ علماء اور ذاکرین کے خطاب کے نوٹیفکیشن کی خبر غلط ہے: محکمہ داخلہ پنجاب

لاہور (نامہ نگار) محکمہ داخلہ پنجاب کے ترجمان نے اس خبر کی تردید کی ہے کہ محکمہ داخلہ کے انٹرنل سکیورٹی ونگ کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری ہوا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایسے علماء کرام اور ذاکرین جن کے پاس حکومت کی جانب سے جاری کردہ لائسنس ہو وہی مجالس میں خطاب کر سکتے ہیں۔ ترجمان نے اس خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ خبر من گھڑت اور حقیقت پر مبنی نہیں ہے۔

ای پیپر-دی نیشن