• news

متحدہ نہیں چھوڑی، قیادت کو ووٹ دینے کی وجوہات بتا دی تھیں : میاں عتیق

اسلام آباد (این این آئی) ایم کیو ایم سینیٹر میاں عتیق شیخ نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم نہیں چھوڑی، پارٹی قیادت کو ن لیگ کے حق میں ووٹ دینے کی وجوہات سے آگاہ کر دیا تھا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر میاں عتیق نے کہامجھے ایم کیو ایم کی قیادت نے نکالا ہے تاہم اپنی جماعت ایم کیو ایم کے ساتھ ہوں۔پیپلز پارٹی اور اپوزیشن کی حکمت عملی واضح نہیں تھی۔ فاروق ستار سے اچھے ماحول میں بات چیت ہوئی تھی اور ملاقات میں فاروق ستار نے پارٹی سے نکالنے کے بارے میں کچھ نہیں کہا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن