• news

ایل ڈی اے پلاٹوں کی الاٹمنٹ: نیب میں نواز شریف کیخلاف ایک اور انکوائری شروع

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سابق وزیراعظم نواز شریف کیخلاف نیب میں ایک اور انکوائری شروع ہوگئی۔ نیب نے ایل ڈی اے پلاٹوں کی الاٹمنٹ پر نواز شریف کیخلاف انکوائری شروع کی۔ نیب نے سمن کی تعمیل کیلئے لاہور پولیس سے مدد مانگ لی اور سی سی پی او لاہور کے نام مراسلہ لکھ دیا ہے جس میں 29 ستمبر تک سمن کی تکمیل کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ سابق بیورو کریٹس اور ایل ڈی اے سے فائدہ لینے والے 13 افراد کے سمن جاری کردیئے گئے۔

ای پیپر-دی نیشن