عوام ووٹر رجسٹریشن مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں: چیف الیکشن کمشنر
اسلام آباد ( خصوصی نمائندہ) چےف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا خان نے اپےل کی ہے کہ عوام الیکشن کمشن کی ووٹر رجسٹرےشن مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لےں، چےف الیکشن کمشنر نے کہا ہے کہ قومی شناختی کارڈ رکھنے والے ملک کے مرد وخواتےن اپنا ووٹ رجسٹرڈ کرا کر انتخابی عمل میں اپنا ووٹ کاسٹ کرکہ قومی فرےضہ انجام دےں، چےف الیکشن کمشنر نے الیکشن کمشن کی ووٹر اےجوکےشن کمےٹےوں کی طرف سے اپرےل سے شروع ووٹر رجسٹرےشن مہم کی اب تک تفصےلات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمشن کی ووٹر رجسٹرےشن مہم 2018ءکے انتخابات کے شےڈول کے اعلان تک جاری رہے گی، چےف الیکشن کمشنر نے کہا خواتےن معذروں اور نوجوانوں کے ووٹ رجسٹرڈ پر خصوصی توجہ دی جائے اےسے علاقے جہاں خواتےن کی ووٹر رجسٹرڈ کی شرح کم ان علاقوں کو خصوصی طور پر فوکس کیا جائے اس کے لئے عوام میں آگاہی مہم کو مزےد تےز کیا جائے۔ علاوہ ازیں الیکشن کمشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ اےن اے 4 پشاور کے ضمنی انتخابات میں چار بڑی جماعتوں کے امےدواروں کو ضابطہ اخلاق ورزی کے نوٹس جاری کر دئےے ، رےٹرنگ افسر کی سفارش پر الیکشن کمشن نے پی ٹی آئی ، ن لیگ ،پی پی پی اور اےن اےن پی کے امےدواروں کے اہم مقامات پر ضابطہ اخلاق میں مقرر کردہ بےنرز کے سائز سے بڑے بےنر لگانے پر نوٹس جاری کرتے ہوئے امےدواروں کو ہداےت کی ہے کہ وہ ان بےنرز ( ہوڈنگز ) فوری طور پر ہٹائے جائےں۔ الیکشن کمشن کی طرف سے پی ٹی آئی کے ارباب عامر، پی پی پی کے اسد گلزار خان ، ن لیگ کے ناصر خان اور اے اےن پی کے خوش دل خان اور اےک آزاد امےدوار واصل فاروق کو نوٹس جاری کئے۔