-مینوئل اسلحہ لائسنسوں کی ری ویلیڈیشن کیلئے تاریخ میں 30 دسمبر تک توسیع
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وزارت داخلہ نے 2011ءسے پہلے جاری اسلحہ لائسنسوں کی ری ویلیڈیشن کیلئے 30 دسمبر 2017ءتک مہلت دے دی۔ وزارت داخلہ کی طرف سے پیر کو چیئرمین نادرا کو جاری کئے گئے مراسلے کے مطابق وزارت داخلہ کے مجاز حکام نے 2011ءسے قبل کتابی اور کارڈز کی صورت میں جاری کئے گئے‘ مینوئل اسلحہ لائسنسوں کی ری ویلیڈیشن کیلئے تاریخ میں توسیع کی منظوری دیدی ہے۔ اب ان لائسنسز کی 30 دسمبر 2017ءتک ری ویلیڈیشن کرائی جاسکتی ہے۔