• news

الیکشن کمشن کا فیصلہ معطل‘ اسلام آباد ہائیکورٹ نے خیبر پی کے کے وزیر شاہ محمد کی اسمبلی رکنیت بحال کر دی

اسلام آباد (آئی این پی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمشن کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے صوبائی وزیر شاہ محمد کی اسمبلی کی رکنیت بحال کر دی، پاکستان تحریک انصاف خیبر پی کے کے صوبائی وزیر شامحمد کے خلاف شیڈول فور کے تحت درخواست دائر کی گئی تھی، صوبائی وزیر ضلع بنوں سے 2013ءکے انتخابات میں منتخب ہوئے تھے۔ سوموار کو ہائی کورٹ اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی وزیر کی رکنیت بحال کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ ملک نعیم نے الیکشن کمشن میں درخواست دے کر شاہ محمدکی رکنیت معطل کرادی تھی لیکن شاہ محمد نے الیکشن کمشن کے فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ اسلام آباد سے رجوع کیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن