• news

برطرف ڈپٹی چیئرمین نادرا کو لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرنیکی اجازت مل گئی

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ آف پاکستان نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلہ کے تحت برطرف ڈپٹی چیئرمین نادرا سید مظفر کو لاہور کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کی اجازت دے دی۔ بروز سوموار جسٹس شیخ عظمت سعید کی سر براہی میںجسٹس سجاد شاہ پر مشتمل دو رکنی بنچ نے اپیل دائر کرنے سے متعلق دائر درخواست کی سماعت کی تو درخواست گزار کے وکیل شعیب شاہین ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ لاہور ہائی کورٹ نے ان کے موکل کی تقرری معطل کر دی ہے اور لاہور ہائی کورٹ نے جس مقدمہ میں معطلی کا حکم دیا اس مقدم میں سید مظفر فریق ہی نہیں تھے ان کو فریق بنائے بغیر معطل کر دیا گیا جس سے انصاف کے تقاضے پورے نہیں ہوتے، شفاف ٹرائل کے خلاف ہے۔ یاد رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے چیئرمین نادرا کے عدالت میں بیان پر ڈپٹی چیئرمین نادرا کو معطل کرنے کا حکم دیا تھا۔ 

ای پیپر-دی نیشن