• news
  • image

مہابت خان کے مقبرے کی زبوں حالی

مکرمی! میرا عید سے قبل گھاس منڈی کے قریب باغیچی جانے کا اتفاق ہوا تو معلوم ہوا کہ اس باغیچی میں مغلیہ دور کا ایک عظیم جرنیل مہابت خان دفن ہیں مجھے دیکھ کر انتہائی دکھ ہوا کہ اسکی قبر کا کوئی پرسان حال نہیں۔ باغیچی کا ایریا تو صاف ستھرا ہے لیکن اسکی قبر کے سرہانے کی طرف ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔ ایسے لگتا ہے کسی وقت قبر کا کوئی نشان نہیں رہے گا۔ جناب عالیٰ! آپ کے توسط سے بڑے ادب سے عرض کہ اعلیٰ حکام کے گوش گزار کروائیں تاکہ یہ تاریخی ورثہ برباد نہ ہو جائے اور آئندہ آنے والی نسل یعنی کہ طالب علم اس سے ناواقف ہو جائیں(مختار گل ریٹائرڈ ہیڈ کلرک آرمی لاہور کینٹ )

ڈاک ایڈیٹر

ڈاک ایڈیٹر

epaper

ای پیپر-دی نیشن