فرید ایکسپریس کے اوقات کار بہتر بنائیں
مکرمی! بذریعہ مراسلہ ہذا وفاقی وزیر ریلوے سے اپیل کرتا ہوں کہ ریلوے میں ان کی خدمات کافی عرصہ تک یاد رکھی جائیں گی میرا سیاسی تعلق پاکستان تحریک انصاف سے ہے مگر میں ذاتی طور پر ریلوے میں کی گئی انقلابی تبدیلیوں کی تعریف کئے بغیر نہیں رہ سکتا۔ فرید ایکسپریس جو کہ لاہور سے براستہ قصور، پاکپتن، سمہ سٹہ چلتی ہے اپنی مثال آپ ہے ابتدا میں اس کا ٹائم ٹیبل درست تھا مگر مجھے چند یوم قبل بوریوالہ سے قصور کا سفر کرنا پڑا تو پتہ چلا کہ اب اسکا حال انتہائی خراب ہے۔ گاڑی 1:30کی بجائے 3:40پر آئی 2 گھنٹہ ریلوے سٹیشن پر انتظار کرنا پڑا۔ کرایہ 785روپے بھی زیادہ ہے صفائی کا انتظام انتہائی ناقص نظر آیا جو کہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق سے گزارش ہے کہ محکمہ سے کالی بھیڑوں کو نکالا جائے وقت مقررہ پر گاڑی کو آنا چاہئے اور اگر ہو سکے تو کرایہ میں کمی کی جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے امید ہے کہ گزارشات پر غور کیا جائے گا۔(چودھری امجد علی ایڈووکیٹ ضلع کچہری قصور)