• news
  • image

اوکاڑہ شہر کی خاصیت

اوکاڑہ پاکستان کا وہ شہر ہے جو کہ اپنی ایک خاصیت رکھتا ہے۔ اوکاڑہ شہر کا نام اوکان سے مماثلت کرتا ہے جو کہ ایک قسم کا درخت ہے۔ یہ شہر اپنے زرعی پیداوار اور کاٹن ملز کی وجہ سے مشہور ہے۔ ساہیوال اوکاڑہ کے سب سے نزدیک ہے۔ آبادی کے لحاظ سے یہ بڑا شہر ہے۔ اوکاڑہ میں ملٹری کے ڈیری فارمز ہیں جو کہ خاص طور پر پینر اور مکھن کی وجہ سے مشہور ہیں۔ یہ فارمز پاکستان بننے سے پہلے کے یہاں موجود ہیں برٹش دور میں یہ علاقہ اوکان کے درختوں سے ڈھکا ہوا جنگل تھا مگر اب زرعی پیداوار کی وجہ سے مشہور ہوا۔1982ءمیں یہ جگہ اوکاڑہ ضلع کا ہیڈ کوارٹر تھا۔1892ءسے ہی اوکاڑہ میں ریلوے لائن بچھائی گئی تھی۔ یہاں موجود فارمز میں ہر سال بڑی تعداد میں گائے، بیل بکرے اور بھیڑ پالے جاتے ہیں ۔ اوکاڑہ کو پاکستان کا سب سے زیادہ آلو اور ڈیری پروڈکٹس پیدا کرنے والے شہر مانا جاتا ہے۔ یونیورسٹی آف ایگریکلچرل کا ایک کیمپس اوکاڑہ میں بھی ہے۔ پاکستان میں موجود ہر ایک شہر اپنی ایک خاصیت کی وجہ سے مشہور ہے اسی طرح اوکاڑہ شہر کی بھی اپنی ان خصوصیات اور خوبصورتی ہے۔(تصویر زہرہ ،گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج سمن آباد لاہور)

ڈاک ایڈیٹر

ڈاک ایڈیٹر

epaper

ای پیپر-دی نیشن