• news

پرویز مشرف بہتان تراشی کی بجائے واپس آ کر عدالتوں میں ثبوت دیں: عدنان ہنجرا

لاہور (پ ر) پیپلز پارٹی کے رہنما چودھری عدنان اصغر ہنجرا نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کا بیان سابق صدر آصف علی زرداری کو بدنام کرنے کی ناپاک اور ناکام کوشش اور صریحاً حقائق کے منافی ہے۔ اگر پرویز مشرف اتنے ہی سچے ہیں تو واپس آ کر عدالتوں کا سامنا کریں اور عدالتوں میں بینظیر بھٹو شہید اور میر مرتضیٰ بھٹو کے قتل کے ثبوت عدالتوں میں پیش کریں۔ باہر رہ کر کسی کی ذات پر بہتان لگانا اور کیچڑ اچھالنا اچھا عمل نہیں۔ عوام جانتے ہیں کوئی بھی ڈکٹیٹر ہو ملک کا اور جمہوریت پسندوں کا خیرخواہ نہیں ہو سکتا۔ 

ای پیپر-دی نیشن