.انتخابی اصلاحات بل کیس‘ رحمن ملک‘ عثمان سیف اﷲ اور سیف بنگش کو شوکاز نوٹس
اسلام آباد(خبر نگار خصوصی) پیپلزپارٹی کی اعلی قیادت نے انتخابی اصلاحات بل کی منظوری کے موقع پر سینٹ سے غیر حاضری پر پی پی پی کے 3سینیٹرز کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ وہ 7دن کے اندر اندر شوکاز نوٹس کا جواب دیں کہ وہ انتخابی اصلاحات بل کی منظوری کے موقع پر ایوان میں موجود کیوں نہ تھے شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اگر پارٹی قیادت جواب سے مطمئن نہ ہوئی تو ان سینیٹرز کو سینٹ سے مستعفی ہونے کی ہدایت کر سکتی ہے جن سنیٹرز کو شوکاز نوٹس جاری ہوئے ان میں سینیٹر رحمان ملک، سینیٹر عثمان سیف اللہ، سینیٹر سیف اللہ بنگش، شامل ہیں اس حوالے سے پیپلزپارٹی کے سینٹ میں پارلیمانی لیڈر تاج حیدر سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کی اعلی قیادت اس معاملے پر گہری نظر رکھی ہوئی ہے اور پارٹی کے اندر جو ہورہا ہے اس حوالے سے میڈیا پر بات کرنے کی ضرورت نہیں ہے پارٹی کی اعلی قیادت اس معاملے کو سنجیدگی سے دیکھ رہی ہے۔