نوازشریف اور پاکستان اکٹھے نہیں چل سکتے‘ عدلیہ کو للکار کر سیاسی تابوت میں کیل ٹھونک دی: شیخ رشید
راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ+ صباح نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف اور پاکستان ان حالات میں اکٹھے نہیں چل سکتے۔ نوازشریف نے عدلیہ کو للکار کر اپنے سیاسی تابوت میں کیل ٹھونک دی ہے۔ نوازشریف نے گزشتہ روز عدلیہ کو للکارا‘ اداروں کے خلاف بولے۔ این اے 120 ٹیسٹ کیس ہے تو پورے ملک میں ٹیسٹ کروا لیں۔ نوازشریف اگر وطن نہ آتے تو انہیں تین سال کی سزا ہو جاتی۔ شیخ رشید نے مزید کہا شریف خاندان کی سیاست کا 6 ماہ میں خاتمہ ہو جائے گا۔