نوازشریف سےکوئی گلہ شکوہ نہیں ہوا: چودھری نثار
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ میاں نوازشریف سے ملاقات کے بارے میں قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں، ان سے کوئی گلہ شکوہ ہوا اور نہ ہی انہوں کوئی ایسی بات کی۔ چوہدری نثار علی خان نے منگل کو پنجاب ہائوس میں صحافیوں سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف سے کوئی گلہ شکوہ نہیں ہوا، میرے پارٹی سے معاملات کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جاتا ہے۔ نواز شریف سے ملاقات کے بارے میں قیاس آرائیاں کی جاتی ہیں، اس پر ایک صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ پارٹی میں دوبارہ فعال کردار ادا کرنے جارہے ہیں؟ اس کے جواب چوہدری نثار نے کہا کہ دیکھئے اب آگے کیا ہوتا ہے۔