طالبان سے مذاکرات: پہلے شہید بچوں کی مائوں سے پوچھو، بختاور کی عمران پر تنقید
لاڑکانہ (آن لائن) سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان طالبان کے ساتھ مذاکرات کی بات کرتے ہیں کبھی ان مائوں سے پوچھا جنہوں نے اپنے اکلوتے بچے کھوئے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عمران خان کے بیان کے ردعمل میں کیا۔ بختاور نے عمران پر تنقید کرتے ہوئے کہا طالبان خان ہمیشہ طالبان ہی رہے گا۔ عمران خان طالبان کے ساتھ مذاکرات کی بات کرتے ہیں مذاکرات سے پہلے ان متاثرین اور مائوں سے پوچھو جن کے اکلوتے بیٹے شہید ہوئے۔ ان تمام مائوں اور متاثرین سے پوچھو کہ کیا ہم قاتلوں سے مذاکرات کر سکتے ہیں ؟ پھر طالبان خان مذاکرات کی بات کریں ۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے غیر ملکی خبررساں ایجنسی کو انٹرویو میں کہا تھا کہ افغان جنگ کے خاتمہ کیلئے امریکہ کو طالبان سے مذاکرات کرنا ہوں گے۔