• news

ایشین گیمز، قومی ریسلنگ دستے کی واپسی

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس)پانچویں ایشئین گیمز میں شرکت کے بعد پاکستان بیلٹ ریسلنگ کا 29 رکنی دستہ لاہور پہنچ گیا۔ پنجاب سپورٹس بورڈ کی جانب سے 11 میڈل جیت کر آنے والے کھلاڑیوں کا شاندار استقبال کیا گیا۔ترکمانستان کے شہر اشک آباد میں پانچویں ایشئنز گیمز میں انڈور اور مارشل آرٹ کے مقابلوں میں پاکستانی کھلاڑیوں نے 11 میڈلز اپنے نام کئے۔پاکستانی کھلاڑیوں نے اتھلیٹکس، سوئمنگ، ریسلنگ اور دیگر مقابلوں میں حصہ لیا۔ بیلٹ ریسلنگ کے مقابلوں میں پاکستانی کھلاڑیوں نے ایک سلور اور 10 براونز میڈل حاصل کئے۔بیلٹ ریسلنگ میں میڈلز جیتنے کے بعد 4 خواتین کھلاڑیوں سمیت 29 رکنی دستہ علامہ اقبال ائیرپورٹ پہنچا تو پنجاب سپورٹس بورڈ کی جانب سے شاندار استقبال کیا گیا۔ 11 میڈلز جیت کر آنے والے کھلاڑیوں نے اپنی جیت کو پاکستان کے نام کر دیا۔ ائیر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کوچ امیر مختار کا کہنا ہے کہ ایشئنز گیمز میں کھلاڑیوں نے بیلٹ ریسلنگ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

ای پیپر-دی نیشن