• news

پی ایس ایل تھری : کھلاڑیوں کا ڈرافٹ 16 اکتوبر کو ہوگا

لاہور(نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر )پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے لئے کھلاڑیوں کا ڈرافٹ 16 اکتوبر کو لاہور میں ہوگا۔ 30ستمبر تک پی ایس ایل کی ہر ٹیم10 کھلاڑیوں کو برقرار اور10 کرکٹرز کو ریلیز کریں گے جبکہ یہ فہرست 2 اکتوبر کو بورڈ کو بھیجی جائے گی۔ ٹیموں نے سکواڈز کی از سرنو تشکیل کا عمل شروع کر دیا ہے۔

پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں چھٹی ٹیم ملتان سلطان کی شمولیت کے بعد باقی5ٹیموں کو 5 اکتوبر تک اپنے اسکواڈز سے 10 کھلاڑیوں کو لازمی ریلیز کرنا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن