• news

برسٹل میں مبینہ جھگڑا ، انگلش آل راونڈربین سٹوکس گرفتار

لندن (سپورٹس ڈیسک) انگلش آل راو¿نڈر بین اسٹوکس کو گراو¿نڈ سے باہر تصادم اور مار پیٹ میں ملوث ہونے پر پولیس نے گرفتار کر لیا جس کے بعد انہیں انگلش ٹیم سے ڈراپ کردیا گیا ہے۔ بین سٹوکس اتوار اور پیر کی درمیانی شب برسٹل میں مبینہ طور پر جھگڑے میں ملوث ہوئے جس کے نتیجے میں ایک 27 سالہ شخص کے چہرے پر شدید چوٹیں آئیں اور انہیں ہسپتال منتقل کرنا پڑا۔اس واقعے کے بعد پولیس نے بین سٹوکس کو گرفتار کر لیا جہاں انہیں ایک رات تحقیقات کے بعد بری کردیا گیا تاہم پولیس واقعے کے عینی شاہدین کی تلاش میں مصروف ہے تاکہ واقعے پر کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔اس واقعے میں مبینہ طور پر ایلکس ہیلز بھی بین سٹوکس کے ہمراہ موجود تھے اور انہوں نے بھی مار پیٹ میں آل راو¿نڈر کا ساتھ دیا۔انگلش کرکٹ بورڈ نے دونوں کھلاڑیوں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے اگلے ون ڈے میچ کیلئے باہر کردیا ہے۔بورڈ خود بی تحقیقات کرے گا۔یاد رہے کہ یہ تنازع ایک ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب ایک دن بعد ہی انگلش کرکٹ حکام نے سال کی سب سے اہم ایشز سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان کرنا ہے اور انگلش ٹیم کے سب سے اہم رکن کے تصادم میں ملوث ہونے سے انگلش ٹیم کو مشکلات پیش آ سکتی ہیں۔مذکورہ واقعے کے بعد بین سٹوکس کو انگلش کرکٹ بورڈ کی جانب سے ڈسپلن کی خلاف ورزی پر کارروائی کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔ انگلش کرکٹر بین سٹوک کو تماشائیوں سے بدتمیزی کرنے پر گرفتار کیا گیا، بعد ازاں انہیں رہا کردیا گیا۔بین اسٹوک کو ایک رات حراست میں رکھنے کے بعد چھوڑ دیا گیا،الیکس ہیلز بھی سٹوک کے ہمراہ اس واقعے میں شامل تھے۔ بین سٹوک اور الیکس ہیلز کو ای سی بی نے آخری دو میچوں کیلئے معطل کردیا۔

ای پیپر-دی نیشن