طویل عرصے بعد ریڈیو پر ٹیسٹ میچوں کی کمنٹری بہترین فیصلہ ہے: محمد ادریس
لاہور (نمائندہ سپورٹس) کرکٹ کمنٹیٹرز کلب آف پاکستان کے صدر محمد ادریس کا کہنا ہے کہ دس سال کے طویل عرصے بعد ریڈیو پر ٹیسٹ میچوں کی رننگ کمنٹری کرنا بہترین فیصلہ ہے۔ ایک عرصے تک ڈبہ کمنٹری کیوجہ سے سامعین براہ راست کمنٹری کی کمی محسوس کرتے رہے۔ پاکستان اور سری لنکا کے مابین کھیلی جانیوالی کرکٹ سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ سے میچ لی ساری کمنٹری اردو میں نشر کرنے سے اردو کمنٹری کو بہت فائدہ ہو گا۔ سامعین نے ہمیشہ رننگ کمنٹری کو پسند کیا ہے۔ اس سیریز میں بھی ملک کے نامور اردو کمنٹیٹرز صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے پاکستان کے کمٹیٹرز میں آج بھی سننے والوں کو اپنے ساتھ جوڑنے رکھنے کا فن موجود ہے۔ ریڈیو پاکستان اور ایف ایم 107 کی انتظامیہ نے اردو کمنٹری کو زندہ رکھنے کے لیے کھیل دوست فیصلہ کیا ہے۔ اس سیریز کے دوران درجن بھر ریڈیو جنوبی پنجاب اور جنوبی سندھ سے کمنٹری نشر کریں گے۔