نئے آر پی او شیخوپورہ کا تقرر، عوامی توقعات
مکرمی! شیخوپورہ پولیس ریجن تین اضلاع شیخوپورہ، ننکانہ اور قصور پر مشتمل ہے جو میرے خیال میں پنجاب کا سب سے بڑا پولیس ریجن ہے کیونکہ شیخوپورہ ریجن کی سرحدیں کئی اضلاع سے ملتی ہیں جس کے پیش نظر ریجنل پولیس آفیسر کی ذمہ داری بھی کئی گنا بڑھ جاتی ہیں اور موجودہ حالات میں جہاں امن و امان، انسداد جرائم، عوام کو فوری اور سستے انصاف کی فراہمی سمیت کئی چیلنجز درپیش ہوں تو وہاں عوامی تعاون کے بغیر کامیابی ممکن نہیں۔ ان تمام تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ذوالفقار حمید کو آر پی اور شیخوپورہ مقرر کیا گیا ہے۔ جو اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کے ساتھ ساتھ پولیس میں ایمانداری، متانت، سنجیدگی کے حوالے سے زیادہ جانے جاتے ہیں لیکن ان کی تعیناتی سے عوامی توقعات سے بڑھ گئی ہیں ۔ریجن بھر میں روایتی تھانہ کلچر کی تبدیلی، جعلی پولیس مقابلوں کی حوصلہ شکنی، ایف آئی آر کے اندراج میں روایتی ٹال مٹول، انویسٹی گیشن میں تاخیری حربوں سمیت تمام داغ دھو ڈالنے کی ضرورت ہے تاکہ” شہر کے حاکم تک لوگوں کی رسائی مشکل نہ ہو“
(شاہ نواز تارڑ........0300-885972)