ٹرمپ نے قطر میں طالبان کا دفتر بند کرانے کیلئے افغان صدر پر دباﺅ بڑھا دیا
کابل/لندن(آئی این پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قطر میں طالبان کا دفتر بند کرانے کیلئے افغان صدر ڈاکٹر اشرف غنی پر دباﺅ بڑھا دیا۔ برطانوی اخبار ” گارڈین“ کے مطابق امریکی صدر نے قطر میں طالبان کا دفتر بند کرانے کیلئے افغان صدر ڈاکٹر اشرف غنی پرکوششوں کیلئے دباﺅ بڑھا دیا ہے جس کا مقصد خطے میں دہشتگردوں کی پناہ گاہوں کے خاتمے کیلئے نئی امریکی حکمت عملی کے تحت گروپ پر دباﺅ بڑھانا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرمپ نے اس سلسلے میں افغان صدر اشرف غنی سے گفتگو کی ہے۔ ذرائع نے گارڈین کو بتایاکہ افغان صدر اشرف غنی کی طرف سے بہت جلد دوحہ میں طالبان کا دفتر بندکرنے کے حوالے سے فیصلہ متوقع ہے ۔