بھارت کے افغانستان میں طالبان کیساتھ قریبی روابط ہیں‘ ترجمان دفتر خارجہ
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہاہے کہ بھارت کے افغانستان میں موجود کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے ساتھ قریبی رابطے ہیں۔ گزشتہ روز ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ بھارتی ایجنسیاں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کو دوسری دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ رابطے بڑھانے کیلئے موثر ذریعے کے طورپر بھی استعمال کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی بحریہ کے حاضر سروس افسر کلبھوشن جادیو کا اعترافی بیان بھی پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں بھارت کے ملوث ہونے کاٹھوس ثبوت ہے۔