• news

ایف آئی اے ملتان کا نوشہرہ میں چھاپہ گردوں کی پیوندکاری میں ملوث گروہ گرفتار

ملتان (خبر نگار خصوصی) ایف آئی اے ملتان کی ٹیم نے گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث بین الصوبائی گروہ کے 7 ارکان گرفتار کر لئے معلوم ہوا ہے کہ ایف آئی اے کی ٹیم نے غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث ایک شخص کو گرفتار کیا تو اس نے انکشاف کیا کہ خبیر پی کے نوشہرہ میں بین الصوبائی گروہ یہ کاروبار کر رہا ہے جس پرایف آئی اے ٹیم نے دعا سرجیکل ہسپتال خیبر پی کے نوشہرہ میں چھاپہ مارا تو وہاں پر حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کا یورالوجسٹ ڈاکٹر عبدالعزیز ٹیکنیشن نوید احمد‘ محمد فاروق نرسنگ کیئر محمد بلال‘ محمد کامران‘ انیستھیزیا سپیشلسٹ عبدالرحمن اور شاہد اقبال افغانستان کے رہائشی سمیع اﷲ سے 16 لاکھ روپے وصول کر کے گردہ کی غیر قانونی پیوندکاری میں مصروف تھے جبکہ گردہ بیچنے والا ننکانہ صاحب کا رہائشی محمد بابر بھی موجود تھا اسے بھی ٹیم نے گرفتار کر لیا۔ معلوم ہوا ہے کہ یہ گروہ کافی عرصہ سے گردوں کی پیوندی کاری کر رہا تھا گردہ دینے اور پیوندکاری کرانے والے دونوں گرفتار ہیں انہیں صحت یاب ہونے میں تقریباً ایک سے دو ہفتے لگیں گے جس کے بعد ان سے مزید تفتیش کی جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن