• news

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ، پٹرول 3 روپے مہنگا ہونے کا امکان

نیویارک/اسلام آباد (صباح نیوز) برطانوی خام تیل کی قیمت 4ڈالر اضافے 59ڈالر، امریکی خام تیل 2ڈالر اضافے سے 52ڈالر فی بیرل اور عرب خام تیل 3 ڈالر اضافے سے 57ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گئی۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں تیزی ریکارڈ کی جا رہی ہے۔ مقامی مارکیٹ میں پیٹرول 3 روپے مہنگا ہو سکتا ہے۔ برطانوی خام تیل کی قیمت 4ڈالر اضافے 59 ڈالر، امریکی خام تیل 2 ڈالر اضافے سے 52ڈالر فی بیرل اور عرب خام تیل 3 ڈالر اضافے سے 57ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ چکی ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق ترکی نے عراق سے خام تیل کی سپلائی کے لئے اپنی سمندری حدود پر پابندی عائد کرنے کی دھمکی دیدی جس کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن