-سپریم کورٹ نے ٹرائل کورٹ کو عتیقہ اوڈھو کیس کی سماعت کی اجازت دیدی
اسلام آباد (نمائنندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ نے اداکارہ عتیقہ اوڈھو کیخلاف شراب برآمدگی کیس میں ٹرائل کورٹ کو کیس کی سماعت کرنے کی اجازت دے دی ہے مگر اسے کیس کا حتمی فیصلہ سنانے سے روکتے ہوئے مقدمہ کی سماعت10 اکتوبر تک ملتوی کر دی ہے۔ منگل کو جسٹس اعجاز افضل خان کی سربراہی میں جسٹس قاضی عیسیٰ فائز اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل تین رکنی بینچ نے سماعت کی تو عتیقہ اوڈھو کے وکیل ایڈووکیٹ علی ظفرنے اپنے دلائل میں موقف اختےار کےاکہ مقدمہ میں نامزد تمام (8) گواہان کے بیانات ریکارڈ ہو چکے ہیں اور صرف عتیقہ اوڈھو کا بیان ریکارڈ نہیں ہے، ہم نے ماتحت عدالتوں میں اپیلیں دائر کی مگر ہماری اپیلیں مسترد ہوئیں مگر وجہ نہیں بتائی گئی اس پر عدالت نے استفسار کےا آپ کا مطلب ہے ماتحت عدالتوں نے اپیلیں مسترد کرنے کا صرف فیصلہ جاری کےا اپنے آرڈرز میں اور کچھ نہیں لکھا ، وکیل نے کہا کہ بڑی عدالتوں کے ازخود لینے کے بعد چھوٹی عدالتیں فیصلہ کرنے سے کتراتی ہیں ، وکیل کا کہنا تھا کہ کیس کی کل(بدھ) سماعت ہے فاضل عدالت ٹرائل کورٹ کو حکم جاری کرے کہ وہ کیس کی سماعت معطل کرے ۔ عدالت نے قرار دےا کہ اسے سماعت کرنے دیں ہم حکم جاری کردیں گے کہ ٹرائل کورٹ کیس کا حتمی فیصلہ جاری نہ کرے۔