-حامد سعید کاظمی کی اپنا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست
اسلام آباد ( وقائع نگار) سابق وفاقی وزیر حامد سعےد کاظمی نے اپنا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلےا ہے سابق وفاقی وزیر حامد سعےد کاظمی کی جانب سے رائے مدثر اقبال اےڈووکےٹ عدالت عالےہ مےں پےش ہوئے اور موقف اختےار کےا کہ ان کے موکل عمرہ کی ادائےگی اور پھر مےڈےکل چےک اپ کے لےے بےرون ملک جانا چاہتے ہےں کونسل نے مزےد کہا کہ ڈاکٹر عاصم حسین پر کرپشن کے چارجز ہیںان کا ٹرائل بھی جاری ہے اور سپریم کورٹ نے انہےں میڈیکل چیک اپ کے لئے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی ہے جبکہ ان کے موکل کو حج کرپشن کےس مےں اسلام آباد ہائی کورٹ نے بری کررکھا ہے لےکن اس کے باوجود ان کا نام ای سی اےل سے نکالا گےا نہ ہی ان کے بےنک اکاونٹس بحال کےے گئے ہےں انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ ان کے موکل کا نا م ای سی اےل سے نکالنے اور بےنک اکاونٹ کھولنے کے احکامات جار ی کےے جائےں فاضل عدالت نے سیکرٹری داخلہ، ڈی جی ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا کہ آئندہ سماعت پر سیکرٹری داخلہ عدالتی معانت کے لئے جوائنٹ سیکرٹری کو تعےنات کرےں تاکہ وہ عدالت کو مطمئن کرےں عدالت نے ڈائرےکٹر جنرل اےف آئی اے کو بھی معاونت کے لےے نوٹس جاری کرتے ہوئے کےس کی سماعت 29ستمبر تک ملتوی کردی۔