• news

مقبوضہ کشمیر: اوڑی سیکٹر میں جھڑپ، حزب المجاہدین کمانڈر عبدالقیوم کو شہید کرنے کا دعوی: بھارت مخالف مظاہرے، ہڑتال

سرےنگر+نئی دہلی(آن لائن+اے این این +کے پی آئی )مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوںنے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع بارہ مولا کے ضلع اوڑی میں حزب المجاہدین کے کمانڈر عبدالقیوم نجار کو شہید کر دیا جس سے علاقے میں شہیدا تعداد بڑھ کر پانچ ہو گئی۔ اوڑی سیکٹر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں شہید چوتھا نوجوان بھی سپرد خاک کر دیا گیا۔ ادھر بارہ مولا میں فوجی اہلکار پوسٹ مارٹم کےلئے لائی گئی نعشوں کے ساتھ گرنیڈ بھی ہسپتال چھوڑ آئے۔ دریں اثناءمقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ترجمان کرنل راجیش کالیا نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ منگل کی صبح ضلع بارہ مولا میں مجاہدین نے ایک بار پھر کنٹرول لائن عبور کرکے دراندازی کی کوشش کی جو ناکام بنا دی گئی اور بھارتی فورسز کی فائرنگ سے ایک نامعلوم جنگجو شہید ہوا ہے۔ یہ واقعہ زورآور علاقے میںآیا،ادھر مقامی لوگوں کا موقف ہے کہ بھارتی فوج کنٹرول لائن پر ڈرامہ کر رہی ہے اور فرضی جھڑپوں میں بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا جا رہا ہے۔ بھارت کی قومی تحقیقاتی ایجنسی(این آئی اے)کی جانب سے تجارتی انجمن کشمیر ٹریڈرس اینڈ مینو فیکچر فیڈریشن صدر حاجی یاسین خان کو نئی دہلی طلب کئے جانے کے خلاف وادی میں جزوی ہڑتال رہی۔ تاجروں نے احتجاجی دھرنا دیا ۔مظاہرین نے ہاتھوں میں بینر اٹھا رکھے تھے،جبکہ اپنے بازو پر سیاہ رنگ کی پٹیاں باندھیں تھیں،اور وہ نعرہ بازی بھی کر رہے تھے۔ جنوبی کشمیر کے چار اضلاع اننت ناگ، شوپیاں، کولگام اور پلوامہ سے مکمل جبکہ شمالی کشمیر سے جزوی ہڑتال کی اطلاعات ہیں۔ جموںپولیس کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے نجار پلوامہ کا رہائشی اور سر کی قیمت10 لاکھ تھی۔سیدصلاح الدین نے وادی بھیجا۔ اسلحہ اور پاکستانی کرنسی نجار کی نعش کے قریب سے ملی ہے۔اےن آئی اے کی طرف سے علی گےلانی کے فرزند ڈاکٹر نسیم کو دوبارہ دہلی طلب کرنے کی حرےت کانفرنس کی مذمت، حرےت چےئرمےن کا ڈاکٹر معراج الدین منشی کی وفات پر اظہار افسوس کیا ہے۔کولگام مےں لڑکےوں کی چوٹےاں کاٹنے کے مسلسل واقعات کے خلاف ہڑتال، کاروباری مراکز بند رہے۔ مقبوضہ کشمےر مےں قابض انتظامےہ نے ضلع پلوامہ مےں تےن نوجوان کو گرفتارکرکے کالے قانون پبلک سےفٹی اےکٹ کے تحت جےل بھےج دےا ہے۔ سرینگر یونیورسٹی میں بھارت مخالف مظاہرے میں گوانڈیاگو کے نعرے لگائے گئے

ای پیپر-دی نیشن