• news

لاہور: جج کے سامنے زیادتی کے ملزم پر بچی کے والد کا حملہ‘ تھپڑوں‘ مکوں کی بارش

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) عدالت میں جج کے سامنے بچی سے زیادتی کے ملزم پر بچی کے والد نے حملہ کر دیا۔ مکوں کی بارش کر دی۔ چھ سالہ بچی زیادتی کیس میں عدالت نے دونوں ملزمان کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ مجسٹریٹ نے 6 سالہ نور فاطمہ سے زیادتی کے ملزم عدنان کو 2 دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ احاطہ عدالت میں متاثرہ بچی کے والد اللہ دتہ نے ملزم پر حملہ کر دیا۔ اس پر تھپڑوں اور مکوں کی بارش کر دی۔ متاثرہ بچی کے والد نے کہا کہ اس نے میری زندگی اجاڑ دی۔ اسے زندہ رہنے کاکوئی حق نہیں۔ تھانہ لیاقت آباد پولیس نے عدنان کو عدالت میں پیش کیا۔ استدعا کی کہ ملزم سے تفتیش کرنی ہے لہٰذا جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔ عدالت میں موجود متاثرہ لڑکی نور فاطمہ نے اشارہ کرکے ملزم کو پہچان لیا۔ عدالت نے ملزم کو 2 دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

ای پیپر-دی نیشن