ایران میں پہلی بار روسی ساختہ ایس 300 میزائلوں کی نمائش
تہران(این این آئی)ایران نے عراق ، ایران جنگ مناسبت سے منعقدہ ایک ملٹری پریڈ کے موقع پر روسی ساختہ ’ایس 300‘ میزائلوں کی پہلی بار نمائش کی ہے۔ نمائش میں ایران کے دیگر مقامی سطح پر تیار کردہ میزائل بھی دکھائے گئے۔ مبصرین اورماہرین دفاع نے کہاکہ ایران ’ایس 300‘ میزائلوں کی نمائش کرکے عالمی برادری کو چیلنج کررہا ہے۔ دارالحکومت تہران کے بہارستان گراؤنڈ میں ایک ہفتے کے لیے اسلحہ اور جنگی ہتھیاروں کی نمائش کا اہتمام کیا گیا ہے۔