• news

’’ 18برس سے کم عمر ملازم رکھنے پر پابندی جنسی ہراساں نہیں کیا جاسکے گا، ہفتہ وار چھٹی ملے گی‘ ‘امارات میں قانون منظور

ابوظہبی (نوائے وقت رپورٹ) متحدہ عرب امارات نے نئے قانون کی منظوری دیدی۔ قانون جنسی ہراساں کرنے اور جبری مشقت کے خلاف ہے۔ 18سال سے کم عمر افراد کو گھریلو ملازم رکھنے پر پابندی ہوگی۔ ملازمین کو ہر ہفتے ایک چھٹی کرنے کا اختیار ہوگا۔ ہر سال 30دن کی تنخواہ‘ رخصت‘ بیماری کی 30چھٹیاں بھی ملیں گی۔ صدر شیخ خلیفہ بن زایدال نہیان نے قانون کی منظوری دی۔

ای پیپر-دی نیشن