پاکستان کو مسائل سے نکالنے کیلئے ایماندار قیادت لانا ہو گی: پرویز خٹک
پشاور (بیورو رپورٹ) وزیر اعلیٰ خیبر پی کے پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پاکستان کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کیلئے ایماندار قیادت اور شفاف نظام کا ہونا ضروری ہے یہ دونوں چیزیں لازم و ملزوم ہیں اگر باصلاحیت اور ایماندار قیادت ہوگی تو وہ اداروں کو سیاسی مداخلت سے آزاد کر کے ایک بااختیار اور شفاف نظام کا راستہ ہموار کریگی کسی بھی ترقی یافتہ ملک کی تاریخ اٹھاکر دیکھیں تو ان کی ترقی کے پیچھے یہی دو چیزیں کار فرما ہیں پاکستان میں تبدیلی اور ترقی کے دعوے ہر سیاسی جماعت نے کئے ہیں مگر کسی جماعت نے بھی اپنے منشور پر عمل درآمد نہیں کیا تحریک انصاف واحد سیاسی جماعت ہے جس نے اپنے عزم، وژن اور منشور کے مطابق خیبر پی کے میں شفاف نظام کی بنیاد رکھ دی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیراعلیٰ ہائوس پشاور میں نیشنل سکیورٹی ورکشاپ۔19 کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔