.سپریم کورٹ نے جمشید دستی کی نااہلی کیلئے دائر درخواست خارج کر دی
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ نے عوام راج پارٹی کے سربراہ اور ممبر قومی اسمبلی جمشید دستی کی نااہلی کیلئے دائر درخواست خارج کردی جبکہ درخواست گزارکو متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے۔ جسٹس گلزار احمد اور جسٹس مقبول باقر پرمشتمل دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی تو درخواست گزار وحید کمال نے موقف اپنایا کہ وہ وکیل کے ذریعے عدالت میں پیش ہونا چاہتے ہیں۔