• news

کابل میں اجلاس‘ پاکستان‘ چین‘ افغانستان کا مشترکہ منصوبوں پر کام تیز کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان افغانستان اور چین کے اعلی سفارتی نمائندوں پر مشتمل عملی تعاون کے مکالمہ کے کمشن کا دوسرا اجلاس کابل میں ہوا۔ دفتر خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل منصور احمد خان نے پاکستانی وفد کی قیادت کی افغانستان کے نائب وزیر خارجہ ڈاکٹر ناصر احمد اندیشہ نے بعدازاں تینوں وفود کے سربراہوں سے ملاقاتیں کیں۔ تینوں وفود نے کمشن کے مقاصد اصولوں اور تعاون کے شعبوں پر تبادلہ خیال کیا اور بعض منصوبوں کی نشاندہی بھی کی۔ مشترکہ منصوبوں پر عمل درآمد کے سلسلہ میں تیز رفتار پیشرفت پر اتفاق کیا گیا۔ اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ سہ فریقی تعاون کا مقصد افغانستان کی تعمیر نو ‘معاشی ترقی کو یقینی بنانا اور تینوں ملکوں کے درمیان بیلٹ اینڈ روڈ اور علاقائی تعاون کے منصوبوں کے سلسلہ میں رابطوں کو فروغ دیتا ہے وفود نے اس حوالے سے اپنے تعاون اور رابطوں کے فروغ پر بھی اتفاق کیا۔ یہ بھی طے پایا کہ چین اور پاکستان کی جانب سے مدد کے ضمن میں افغانستان کی ترجیحات کومدنظر رکھا جائیگا وفود نے تعاون کیلئے مواصلات انفراسٹرکچر‘ انسانی وسائل سمیت کل پانچ شعبوں کی نشاندہی کی مکالمہ کا اگلا دور اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن