بھارت نے 7سالہ پاکستانی لڑکی کو اوپن ہارٹ سرجری کیلئے میڈیکل ویزا جاری کر دیا
نئی دہلی (آن لائن) بھارت نے 7 سالہ پاکستانی لڑکی کو اوپن ہارٹ سرجری کیلئے میڈیکل ویزا جاری کردیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کراچی سے تعلق رکھنے والی 7 سالہ لڑکی جس نے اوپن ہارٹ سرجری کیلئے بھارتی ویزے کے حصول کیلئے اپلائی کیا تھا جس پر گزشتہ روز بدھ کو بھارت نے میڈیکل ویزا جاری کردیا۔ بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بچی کے والدین کو اس بات کی تصدیق کر تے ہوئے اس خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے آپکی 7 سالہ پاکستانی بیٹی کو بھارت میں اوپن ہارٹ سرجری کیلئے ویزے کی اجازت دیدی ہے اور اسکے ساتھ ساتھ انکی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں۔