• news

عمران خان افسوسناک سیاسی انجام کی طرف جارہے ہیں: اکبر ایس بابر

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ عمران خان افسوسناک سیاسی انجام کی طرف جارہے ہیں وہ اب مزید چھپ اور بچ نہیں سکتے‘عمران خان نے تبدیلی کے نعرے کو موروثی سیاست کی نذر کردیا۔ وہ بدھ کو عمران خان کے خلاف توہین عدالت مقدمے کی سماعت کے بعد الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔ اکبر ایس بابر نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے کیس کی کارروائی 12اکتوبر تک ملتوی کی ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کا تحریری فیصلہ انہیں موصول نہیں ہوا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جو تاخیری حربے استعمال کرنے تھے وہ ہوگئے۔ تکنیکی بنیادوں پر جتنا چھپنا تھا چھپ گئے اب زیادہ وقت نہیں۔ عمران خان افسوسناک سیاسی انجام کی طرف جارہے ہیں وہ اب مزید چھپ اور بچ نہیں سکتے۔ اکبر ایس بابر نے کہا کہ عمران خان نے تبدیلی کے نعرے کو موروثی سیاست کی نذر کردیا۔ عمران خان اپنے منطقی انجام تک پہنچ رہے ہیں۔ عمران خان ماضی کی سیاست کا حصہ بننے جارہے ہیں جو انہوں نے سپریم کورٹ کے سامنے بیانات دیئے ہیں ۔

ای پیپر-دی نیشن