• news

اسلام آباد ہائیکورٹ میں نعیم الحق کے ساتھ سیلفیوں پر عظمیٰ کاردار کا موبائل ضبط ‘تحریری معافی نامہ جمع کرانے پر عدالت نے واپس دیدیا

اسلام آباد(صباح نیوز) عدالت میں نعیم الحق کے ساتھ سیلفیاں لینے پر عظمیٰ کاردار کا موبائل فون ضبط کرلیا گیا۔بدھ کواسلام آباد ہائیکورٹ میں وزیر خارجہ خواجہ آصف کے اقامے کی بنیاد پر نااہلی کیس کی سماعت جاری تھی کہ اس دوران تحریک انصاف کی رہنما عظمی کاردار عدالت کے احترام کو ملحوظ خاطر نہ رکھ سکیں اور اپنے پارٹی رہنما نعیم الحق کے ساتھ سیلیفاں لینے میں مگن دکھائی دیں۔عدالتی عملے نے عظمی کاردار کی اس حرکت کو نوٹ کیا اور ان سے موبائل فون لے لیا جب کہ اس واقعے کی اطلاع کیس کی سماعت کرنے والے جسٹس محسن اختر کیانی کو دی گئی جس پر انہوں نے عظمی کاردار کو تحریری معافی نامہ جمع کرانے کا حکم دیا۔عظمی کاردار نے عدالتی حکم پر ایک صفحے پر مشتمل تحریری معافی نامہ جمع کرایا جس کے بعد عدالتی عملے نے ان کے موبائل میں موجود نعیم الحق کے ساتھ 9 سیلفیاں ڈیلیٹ کیں اور انہیں موبائل فون واپس دے دیا۔

ای پیپر-دی نیشن