• news

فیصل آباد: سنٹرل جیل میں 15 سال بعد قاتل کو تختہ دار پر لٹکادیا

فیصل آباد( نمائندہ خصوصی) سنٹرل جیل فیصل آباد میں15سال بعد قاتل کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا ‘ ضروری کارروائی کے بعد میت ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔ واضح رہے کہ 14 نومبر 2002ء کو مخالف کا خون کرنے پر ریاض بھٹی کے خلاف تھانہ کچھی والا میں قتل کیس کا اندراج عمل میں لایا گیا تھا ‘ 7جنوری 2005ء کو مجرم کی گرفتاری عمل میں آئی‘ جرم ثابت ہونے پر تیس نومبر 2005ء کو ایڈیشنل سیشن جج ہارون آباد کیمپ چوہدری عبدالغفور کی عدالت نے مجرم کو موت کی سزا سنائی ‘ چھ روز قبل ایوان صدر سے رحم کی اپیل مسترد ہونے پر سیشن جج بہاولنگر نے مجرم کی پھانسی پر عملدرآمد کیلئے 27ستمبر کی تاریخ مقرر کی تو بہاولپور جیل میں بند قیدی نے اہلخانہ کے سمندری منتقل ہونے کے پیش نظر موت کی سزا پر عملدرآمد فیصل آباد سنٹرل جیل میں کئے جانے کی خواہش کی جس پر پنجاب حکومت کی منظوری سے دو روز اسے قبل بہاولپور جیل سے فیصل آباد سنٹرل جیل منتقل کیا گیا ‘ اندرون جیل آخری ملاقات کے موقع پر قیدی آنسو بہانے والے لواحقین کو تسلی دینا رہا ‘ جیل انتظامیہ کے مطابق سزا پر عملدرآمد روکے جانے کے بارے میں مجاز اتھارٹی کی جانب سے کوئی سٹے آرڈر جاری نہ ہوا تو مجرم ریاض بھٹی کو پھانسی دیدی گئی ۔

ای پیپر-دی نیشن