• news

ریکارڈ ٹمپرنگ کیس: سابق چیئرمین ایس ای سی پی کی اخراج مقدمہ کیلئے درخواست خارج

اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ نے چوہدری شوگر مل کے ریکارڈ ٹمپرنگ کیس میں سابق چیئرمین ایس ای پی ظفرحجازی کی مقدمہ کے اخراج کی درخواست مسترد کردی ہے۔ جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل بنچ نے کی عدالتی کاروائی شروع ہوئی تو سابق چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی پیش ہوئے عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا ہے کہ ایس ای سی پی کے افسروں کے الزامات پر ایف ایف آئی اے نے مقدمہ درج نہیں کیا ۔ عدالت نے قرار دیا ہے کہ وفاق کا موقف سننے کے بعد ظفر احجازی اپنی صفائی دیں۔قبل ازیں ظفر حجازی کے کونسل نے موقف اختیار کیا تھا کہ استغاثہ کی جانب سے مقدمے کا اندراج بدنیتی پر مبنی ہے ایف آئی اے نے ظفر احجازی کے خلاف رپورٹ پیش کی جس میں عدالت کو بتایاگیا کہ ظفر حجازی کے خلاف مقدمہ سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں درج کی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن